
تہران ( ویب دیسک ،فوٹو فائل )ایرانی اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے امریکا سے ایران کی سات شرائط تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا
۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمےکیلئے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔
ادھر قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے ۔قطری وزیرِ اعظم کے مطابق ملاقات میں معاہدے تک پہنچنے اور خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔
۔














