
راولپنڈی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اآئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ
کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ضروری طبی معائنے اور علاج کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے ہسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔




































