
واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ایران امریکا کی منظوری کے
بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں سوال کے جواب میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے یا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اس حوالے سے آئندہ حکمت عملی جلد طے کی جائے گی، پیٹ ہیگسیتھ نے انتہائی شاندار کام کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا عوام کی ناراضی کے بعد تبدیلی ضرور آئے گی۔ آئندہ دو ہفتوں میں کئی منصوبے سامنے لاؤں گا۔ کئی بڑی کمپنیاں امریکا میں اپنے کارخانے قائم کر رہی ہیں۔ ٹیرف سے بچنے کیلئے امریکا میں مصنوعات تیار کرنا ہوں گی۔




































