اگر تم بھی بکھر جاٶ
اگر تم ٹوٹ بھی جاٶ
تو اس رب کو صدا دینا
اسے سب کچھ بتا دینا
جو تم پر بیت جائے وہ
بیاں کردینا اس رب کو
جو ہر مشکل کا دافع ہے
جو ہم سب کا سامع ہے
بتا دینا کہ تم کو اس کی دنیا نےستایا ہے
تمہارا دل دکھایا ہے
تمہاری اپنی نظروں ہی سےدنیا نے گرایا ہے
تم اس کو سب بتا دینا
اسے کہنا کہ بندوں نےتمہے بے حد رلایا ہے
یقین مانو وجود ناتواں وہ تھام لے گا
تمہارے درد کو بھی بھانپ لےگا
وہ رب رحمت سے تم کو ڈھانپ لےگا
تمہارے ٹوٹے دل کو اس طرح سے ہاتھ میں لے گا
تمہارے درد کو رحمت سے اپنی خاک کردے گا
وہ دنیا کی محبت کو دل سے نکالے گا
تمہاری ذات خود سے جوڑ کر کندن بنا دےگا
اسے تم سب بتا دینا
تم اس رب کو صدا دینا
ہاں اس رب کو صدا دینا ۔۔۔۔۔
ماہ نور شاہد














