پاکستان سمیت دنیا بھرکے شعبہ ہیلتھ کیئرمیں انسانی وسائل کی شدید کمی ہے: پروفیسر محمد سعید قریشی

کراچی (رنگ نو ڈیسک )ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےوائس چانسلرپروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں

ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر کے شعبے میں انسانی وسائل کی شدید کمی ہےجسے پورا کرنے کے لیے کسی واسطے کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی نے اس ضرورت کااحساس کیا اوراب اس پلیٹ فارم کےذریعے ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ کے شعبے کے لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع مل سکیں گے ۔

یہ بات انہوں نے کراچی کے مقامی فائیواسٹارہ ہوٹل میں ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلزگلوبلی کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے ڈاکٹر ٹیپو سلطان ، ڈاکٹر اختر چغتائی نے بھی خطاب کیا۔

 اس موقع پر ہیلتھ کیئر کےشعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سمیت الائیڈ ہیلتھ سائنسز کےشعبے میں بہت بڑی تعداد میں پروفیشنلز تیارکرتی ہےجو دنیا بھر میں اپنا صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹرامجد سراج میمن نے کہا کہ  دوسرے ممالک مثلاً آئر لینڈ میں نرسنگ کےشعبہ میں بہت ساری آسامیاں خالی ہیں۔ اگر ہم اپنےالائیڈ ہیلتھ شعبے کے لوگوں کو اسکلڈ اور ٹرین کریں تو ہم دنیا کےممالک کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹر اے ایچ پی جی کے بانی ڈاکٹر جمیل الرحمن ،ڈاکٹر مظہر شیخ اور دیگر  ڈاکٹرز نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر میں بڑی تبدیلی آرہی ہےایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی پوری دنیا سے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے اشتراک کرے گی ۔

ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا سےرجسٹرڈ ادارہ ہے جو ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ کئیر کے ماہرین کی ٹرینگ اور مینٹور شپ کرے گا دنیا بھر میں ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی شدید کمی ہے جس کے لیے ایسوسی ایشن آف ہیلتھ پروفیشنلز گلوبلی کی بنیاد رکھی گئی ہےجس کا بنیادی مقصدڈاکٹر اورہیلتھ کئیر سے وابستہ ٹیکنیشن ٫ ڈینٹل ٹینشن ،ریڈیا لوجسٹ او ٹی ٹیکنیشن نرسز، سونو لوجسٹ ایکسرے ٹیکنشن کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جس کے ذریعے نہ صرف کو ٹریننگ دی۔ جائے بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی ہیلتھ کئیر کے شعبے میں روزگار کے موقع موجود ہیں وہاں پاکستان کے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز اپنی خدمات انجام دے سکیں -اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ کئیر پروفشنلز گلوبلی کے درمیان  باہمی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔