ٹک ٹاک کا ایکشن: پاکستانیوں کی ڈھائی کروڑ ویڈیوز ہٹا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک /خبرایجنسی)ٹک ٹاک نے سنہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین

کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کیلئے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اپریل سے جون 2025کے درمیانی عرصے کے اعداد و شمار پرمشتمل یہ رپورٹ ان فعال اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور اسے حذف کرنے کیلئیاختیار کیے تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بناسکے۔
سن 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے پاکستان میں مجموعی طور پر 25,448,992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کیں، اس طرح، پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی، جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپلوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔اس سہ ماہی کے دوران،عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 189ملین ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کانٹینٹ کا تقریبا 0.7فیصد بنتی ہیں۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے163,962,241 ویڈیوزخودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پرحذف کی گئیں جبکہ7,457,309 ویڈیوز مزید جائزے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئیں۔فعال انداز میں کانٹینٹ کوحذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، اور اور ان میں 94.4 فیصد نشان زدہ کانٹینٹ کوپوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے اس سہ ماہی میں، پلیٹ فارم نے76,991,660 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے، اور مزید25,904,708ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کی ؎گئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر حذف کی گئیں ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ یعنی 30.6 فیصد ایسے حساس یا بالغ کانٹینٹ پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا،اس کے علاوہ 14.0 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی، جبکہ 6.1فیصد ویڈیوز رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق ہدایات کے برخلاف تھیں۔مزید برآں، حذف کی گئیں 45.0فیصد ویڈیوز کو غلط معلومات کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا، اور 23.8فیصد ویڈیوز ایڈیٹ کردہ میڈیا یا مصنوعی ذہانت AI سے تیار کردہ کانٹینٹ پر مشتمل تھیں۔
کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا باقاعدہ اجرا ٹک ٹاک پر کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی نوعیت اور پیمانے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور مکمل شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔سن2025 کی پہلی سہ ماہی کی تفصیلی رپورٹ جاننے اور ٹک ٹاک کی کانٹینٹ سے متعلق گائیڈلائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک کیٹرانسپیرنسی سینٹرکا وزٹ کیجیے جواردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔