
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)پاورڈویژن نےزرعی اورصنعتی صارفین کے لیے تین سالہ ریلیف پیکج تیار کر
لیا،اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں تین سال کیلئے 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل المدتی ریلیف پیکج کی تیاری کی گئی ہے جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں تین سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے اورزرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے تین سالہ ریلیف پیکج تیار کر لیا،اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں ،پاور ڈویژن ریلیف پیکج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گااورریلیف پیکج کا اعلان وزیراعظم آئندہ چند روز میں کریں گے ۔




































