
اسلام آباد (ویب ڈیسک)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر22 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.783 ارب ڈالر پر آگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے
مطابق 19 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.783 ارب ڈالر ہوگیا جس میں ا سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.379 ارب ڈالر اور کمرشمل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.413 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 22 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔




































