
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ موبائل فونز بلاک کر دیئے۔5 کروڑ 50 لاکھ جعلی یا نقل شدہ موبائل فونز بھی بلاک کردیئے
گئے ہیں۔
پی ٹی اے رپورٹ کےمطابق پی ٹی اےرپورٹ بلاکنگ نظام ڈی آئی آر بی ایس کےتحت رپورٹ شدہ ڈیوائسز پر کارروائی کی گئی۔ 2019 سے اب تک 13 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے، پاکستان میں تیار شدہ فونز میں 37 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ 2024میں 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے۔2025 کے پانچ ماہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے۔
پاکستان کی موبائل فونز کی94 فیصدطلب مقامی پیداوار سے پوری ہوتی ہے۔ پاکستان میں موبائل فونز کی کمرشل درآمدات کم ہوکر صرف لاکھ رہ گئی، موبائل فونز کی کمرشل درآمدات 2019 میں ایک کروڑ 62 لاکھ تھیں مقامی سطح پر موبائل فونز تیار کرنیوالی کمپنیوں کی تعداد 36 ہو گئی موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری سے 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں انفرادی درآمدی کیٹیگری سے گزشتہ 6 سال میں حکومت کو 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔




































