
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے خلیجی ریجن میں اختلافات کے حل کی کوشش میں
پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اختلافات کے خاتمے کے لیے کویت کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان اختلافات ختم کرانے کے لیے مفاہمت کے فروغ کو سراہتا ہے، امید ہے ان ممالک میں اعتماد اور مفاہمت خطے میں خوش حالی کا باعث ہوگا۔
خلیجی ریجن میں جاری اختلافات کے حل کی کوشش میں پیش رفت ہوئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اختلافات کے خاتمے کے لیے کویت کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان نے کہا پاکستان اختلافات ختم کرانے کے لیے مفاہمت کے فروغ کو سراہتا ہے، امید ہے ان ممالک میں اعتماد اور مفاہمت خطے میں خوش حالی کا باعث ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کی مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت اور ایران کے ساتھ روابط کی بنا پر تعلقات ختم کرتے ہوئے قطر کے آگے کئی مطالبات رکھے تھے۔قطر کے بائیکاٹ کے کی وجہ سے خطے میں اختلافات نے جنم لیا تھا جس کے خاتمے کے لیے کویت اور امریکا نے مرکزی کردار ادا کیا۔














