
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگلے
تین سال تک اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرے، آر یا پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ 2018 کے عوامی فیصلے کی نفی نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقتدار سے محروم متاثرین کا اجتماع ہے۔ غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفیٰ کے لیے دباو ڈالنا جمہوریت نہیں ہے۔




































