
مہرین صدیقی
جوانی میں چہرا بھرا ہوا نظر آتا ہے مگر عمر کے ساتھ ساتھ سب سے پہلےاس کا اثر چہرے پرپڑتا ہے۔
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے،غم کی بنا پر اور کام کی زیادتی کی وجہ سے بھی چہرے پر جھریاں پڑ جاتیں ہیں
جو کہ مناسب علاج اور غذا سے دور ہوجاتے ہیں
گلاب کا عرق بہترین اسکن ٹانک ہے ہر ایک خاتون جا نتی ہے کہ اس کی جلد کس طرح کی ہے،اسی لحاظ سے وہ اپنے لیے یہ عرق تیار کر سکتی ہے
گلاب کے عرق میں گلیسرین کے قطرے اور لیموں کا رس ملا کر رکھ سکتی ہے۔ یہ عرق آپ کے چہرے اور ہاتھوں کے لیے بے حد مفید ہے
گلاب کا عرق کسی اچھی دکان سے خریدیں۔آپ کی جلد بے حد خشک ہے تو گلیسرین کچھ زیادہ ملائیں ہاتھ اور چہرے پر لوشن لگانے سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں
اس لوشن سے آپ کا رنگ بھی صاف ہو گا۔














