آنکھوں کے گرد حلقے


نکھوں کے حلقے خراب صحت کی نشانی ہے کوشش کیجئے کہ بروقت ان حلقوں کا علاج ہوجائے۔ جیسے جیسے صحت بہتر ہو گی یہ حلقے مدھم ہو جائیں گے کچھ خاتین کی جلد بے حد حساس ہوتی ہے۔

اور وہ خواتین نہیں چاہتیں کہ ان کی جلد کسی خراب کیمیکلی کریم یا دوا کا شکار بنے چناچہ وہ چاہتی ہیں کہ قدرتی اشیاء کا استعمال کر تے ہوئے اپنے ڈارک سرکل دور کریں۔
آلو
آلو کو کدو کش کر لیں اور اس کو گرائنڈکر لیں۔کاٹن برڈ کی مدد سے آنکھوں پر مساج کریں۔تمام حلقوں پر بار بار لگائیں اور دس منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں۔
ٹی بیگز
استعمال شدہ ٹی بیگز فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور روزانہ آنکھوں پردس منٹ تک ٹی بیگز کو رکھتیں رہیں۔ہر روز اس عمل کو دوھرائیں اور واضح فرق آنے تک ازماتے رہیں
کھانے کے چمچ
دو اسٹیل کے چمچ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور روزانہ بیس منٹ تک اپنی آنکھوں پر رکھیں۔اس عمل کو روزانہ دوہرائیں چند دنوں بعد واضح فرق نظر آئے گا۔