ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی

ٹماٹر جلد کی حفاظت میں اپنی ٹھنڈک اور سکیڑنے والی خوبیوں کی بدولت اہم کردار ادا کر تا ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی واضح دھبوں اور کیل مہاسوں کے نشانات دور کر نے میں مدد کرتا ہے۔
ٹماٹراور لیموں
تازہ ٹماٹر کے ایک چمچ جوس مین لیموں کے دو سے تین قطرے رس شامل کریں اب اس مکسچر کو ایک کاٹن بررڈ کی مدد سے چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں اور عرق
گلاب کی پھوار لیں اور موئسچر ائزرلگا ئیں۔
کیل مہاسوں کے لیے
ایک تازہ تازہ ٹماٹر کا گودا نکال لیں ایک گھنٹے تک اس گودے کو چہرے پر لگارہنے دیں جب سوکھ جائے تو سادے پانی سے ہلکا سا رگڑ کر دھولیں۔کم ازکم ایک ہفتہ تک یہ
عمل جاری رکھیں۔
ٹماٹر اور دہی کا ماسک
ادھا ٹماٹر کاٹ کر دو چمچ دہی میں ملائیں ٹماٹر کچل لیں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور تیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں یہ ماسک چہرے کی دلکشی اور عنائی کو حیرت انگیز طور پر بڑھائے گا۔