لیموں کی افادیت

                                              یاسمین شوکت                                              
       تازہ لیموں کا رس صدیوں سے برصغیر میں دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔لیموں کو ہڈیوں اورجوڑوں کے امراض کا کامیاب علاج قراردیا گیا ہے

لیموں میں پائی جانے والی وٹامن سی بدن میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔زخموں کے اندمال میں مدد دیتی ہے اور آنکھوں کی ممکنہ خرابیوں سے بچاتی ہے۔ لیموں کا چھلکا بھی افادیت سے مالامال ہوتا ہے۔جسے معدے کی ہوا خارج کرنےاورقوتِ ہاضمہ بڑھانے کے لیے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

لیموں کو بیوٹی ایڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا تا ہے۔اچھی طرح ابلے ہوئے دودھ کے گلاس میں ایک تازہ لیموں کا رس نچوڑیں اس میں ایک چمچ گلیسریں شامل کریں۔اس مشروب کو آدھے گھنٹے چھوڑ دیں اور پھرچہرے، ہاتھ،پاؤں،اور گردن پر رات کو سونے سے پہلے لگائیں روزانہ استعمال آپ کی جلد کو خوب صورت اور جوان بنا دے گا۔
احتیاط
لیموں کا استعمال کژت سے نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے الکلائن،سالٹ یورک ایسڈ کو اعضائے ہضم میں آذاد کر دیتے ہیں جو انجام کارگردے کی پتھری میں تبدیل ہو جاتا ہے۔