سر کے بال مصبوط اور لمبے

 
سر کے بالوں کے لیے دھوپ سے بہترین کوئی ٹانک نہیں ہے۔اس قدرتی ٹا نک کا جواب آج تک کوئی کیمسٹ نہیں پیش کر سکا۔

بس روزانہ ایک گھنٹہ باہر کھلی ہوا میں اپنے بالوں کو دھوپ لگائیے۔دھوپ دیتے وقت بالوں کو ڈھیلا کر کے کھول لیجئے تاکہ ان میں سے ہوا بھی گزر سکے اور دھپ بھی گزر کر کھوپڑی تک پہنچ سکے۔ اگر روزانہ اہتمام کے ساتھ بالوں کو دھوپ دی جائے تو بالوں کا قدرتی رنگ بھی قائم رہے گا۔اور وہ قبل از وقت سفیدبھی نہیں ہوں گے۔
بالوں کے لیے ضروری احتیاط اور ٹوٹکے
نمبر ایک: بال دھونے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔البتہ سردی کے موسم میں ہلکے گرم پانی سے بال دھوئیں۔ تیز گرم پانی سے کبھی سر نہ دھوئیں اس سے سر میں خشکی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔
نمبردو: نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگائیں اس سے بالوں کی جڑیں مصبوط ہوتی ہیں۔
نمبرتین: بازاری اور خوشبو دار تیل کے بجائے ناریل یا سرسوں کا تیل استعمال کریں۔
نمبر چار: دہی میں شکر ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگانے سے خوشکی سے افاقہ ہوتا ہے۔
نمبر پانچ: کبھی کبھی نیم گرم پانی مین تھوڑا سا سر کہ اور لیموں کا رس ملا کر اس سے بالوں کو دھلیا کریں۔