
کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی کےمختلف علاقوں میں تیزبارش سےجل تھل ایک ہو گیا ۔گزشتہ کئی روز سے جاری
شدید گرمی میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ پندرہ ستمبر تک بدین ،تھرپارکر ،عمر کوٹ میرپور خاص اور نواحی علاقوں میں بھی بار ش کی پیش گوئی کی تھی ۔
کراچی میں چودہ ستمبر کو موسم گرم مرطوب رہنے پیش گوئی کی گئی ہے۔پیر کو کراچی کے مختلف علاقوں صدر ،گرومندر ،شاہراہ فیصل ،نئی کراچی ،شاہراہ قائدین سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تیزبارش ہوئی ہے ،جس سے نشیبی علاقوں میں ایک بار پھر پانی جمع ہو گیا ہے ۔شہر یوں کا کہنا ہے کہ بارش رحمت ہے مگر شہری حکومت اسے زحمت بنا دیتی ہے ۔














