
تصویر کہاںی/ حریم شفیق
یہ تصویرکسی مغربی ملک کی نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہےگزشتہ دنوں ایک نامور جریدے کے
سرورق پر شائع ہونےوالی یہ تصویر نہ صرف ہماری اسلامی اقداراورروایات کی دھجیاں اڑاتی ہوئی نظر آتی ہے بلکہ بحیثیت مسلمان قوم ہمارے لیےلمحہء فکریہ ہے ۔
عورت کو مرد کےشانہ بشانہ ترقی کےنام پرجھانسہ دے کرعورتوں کی کرکٹ ٹیم بنائی گئی اورسند خانے کے کی" کارنامے" منظر عام پر آئے۔پھراب اور آگے بڑھیں تو فٹبال ٹیم بنا ڈالی گئی ۔
کرکٹ ٹیمم کی شرٹ اورٹراؤزربھی قابل شرم تھے۔اب اس کھیل میں تو آگےبڑھنے کی شرط ہی آدھا لباس ہے،جسے پہننے میں پاکستانی عورتوں نے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی بلکہ قابل فخر سمجھا کہ اب وہ مردوں کی برابری کرنے کے قابل ہو گئی ہیں ،چاہے اس کے لیےانہیں اپنی عزت و ناموس اپنی اس عظمت وقارکا سودا کیوں نہ کرنا پڑے جو اللّٰہ رب العزت نے اسے عطا کیا ہے ۔۔۔
کیا انہوں نے قرآن نہیں پڑھا کہ جس میں اللّٰہ نےایسی بے حیاعورتوں کےبارے میں سخت وعید سنائی ہے۔۔۔ میری گزارش ہے والدین سے کہ اپنی بیٹیوں کو مغرب کی اندھی تقلید کے سپرد نہ کریں۔
اس سے نہ صرف ان کی اپنی عاقبت خراب ہوگی بلکہ آنےوالی نسلوں تک میں جو بگاڑ پیدا ہو گا۔ اس سب کے ذمہ دار وہی ہوں گے،کیونکہ ایک عورت ہی معاشرے کے بناؤ یا بگاڑ کی ذمہ دار ہوتی ہے۔اس کی گود میں قوم کا مستقبل پروان چڑھتا ہے ۔۔۔پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ ایسے اقدام سے وہ لادینی قوتوں کے ایجنڈے کا ساتھ دینے سے گریزکریں صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اپنے ہر اچھے برے عمل کے لیے وہ اللّٰہ کے ہاں جوابدہ ہو گے۔




































