"جھوٹ بولنا بری عادت"

عروہ احمد 

 "سعد ،مریم بس کرو" امی انہیں غصے سے کہتے ہوئے ۔۔۔سعد اور مریم ایک دوسرے سے اس بات پر لڑ رہے  تھے کہ مریم نے سعد کا پسندیدہ

حلوہ کھا لیا تھا چونکہ مریم بہت ضدی تھی اس لئے اس نے سعد کی بات سے صاف انکار کردیا۔ نہیں، نہیں۔۔۔۔

امی میں نے سعد کا حلوہ نہیں کھایا لیکن امی جانتی تھیں کہ مریم خوف کی وجہ سے یہ بات ان سے چھپا رہی ہے اس لئے امی نے مریم پر غصہ کرنے کے بجائے اسے شفقت اور پیار سے سمجھایا۔ دیکھو،  مریم! ہمارے پیارے نبی کی سنت ہے کہ وہ کبھی جھوٹ نہیں بولا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا لقب صادق  اور امین بھی تھا۔ صادق معنی سچا اور امین معنی  ایماندار۔ یہ بات سن کر مریم بہت شرمندہ ہوئی اور کہا امی سعد کا حلوہ میں نے ہی کھایا ہے اور میں نے پہلے جھوٹ بولا تھا مگر اب میں اقرار کرتی ہوں اورمیں شرمندہ بھی ہوں،  آئندہ سے میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی اور دوسروں کو بھی جھوٹ بولنے سے منع کروں گی۔

یہ سن کر امی نے اسے شاباشی دی اور سعد اور مریم کے بیچ میں صلح کروادی۔مریم کو اس بات کا سبق مل چکا تھا کہ جھوٹ بولنے سے فساد پھیلتا ہے اور ذرہ برابر برائی کا بھی ہم سے حساب لیا جائے گا۔

اگلے دن سعد اور مریم کے دوست سارا اور علی ان کے گھر کھیلنے آئے وہ سب ہم عمر تھے اسلئے علیحدہ علیحدہ کھیلنے کے بجائے ایک ساتھ کھیل رہے تھے آج ان کا پسندیدہ کھیل "چیزیں چھپانا" کھیلا جا رہا تھا علی اور سارا نے مریم کا چھوٹا سا گلدان چھپایا مگر مریم کا گلدان چھپاتے وقت سارا کے ہاتھوں سے پھسل کر گر گیا اور ٹکڑوں میں بکھر گیا۔ سعد اور مریم کو کوئی چیز ٹوٹنے کی آواز آئی وہ دونوں فورا کمرے کی طرف گئے۔

ان کے خیال میں کمرے میں کانچ کا گلاس ٹوٹا تھا لیکن جیسے ہی انہوں نےداخل ہونے کے لئے دروازہ کھولا توعلی اورسارا بکھرے کانچ کے سامنے آ کھڑے ہوئے۔ مریم اور سعد اندر داخل ہوئے اور کہا کہ" ہمیں یہاں کچھ ٹوٹنے کی آواز آئی، انہوں نے ٹھنڈے لہجے میں پوچھا" لیکن خوف کی کیفیت کی وجہ سے علی اور سارا کی پیشانی سے پسینہ چھوٹ رہے تھے کہ کہیں سعد اور مریم کو معلوم نہ ہو جائے مگر گلدان کا رنگ گلابی تھا اور کانچ کا ایک ٹکڑا آگے کی طرف پڑا ہوا تھا۔

مریم کی نظر اس پر پڑی، ارے! یہ کیا یہ تو میرے گلدان کا کانچ لگتا ہےعلی اور سارا نے ٹال مٹول کرنے کی کوشش کی مگر مریم اور سعد جان چکے تھے کہ گلدان ٹوٹ چکا ہے مریم اور سعد  نے ان سے ناراض ہونے کے بجائے ان سے کہا کہ جھوٹ بولنا بری بات ہے اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی جھوٹ نہیں بولا کرتے تھے البتہ مذاق میں بھی نہیں۔ علی اور سارا نے گھبراتے ہوئے کہا ہم سے تمہارا دل عزیز گلدان ٹوٹ چکا ہے اور ہم تم دونوں سے شرمندہ ہیں۔ مریم نے ناراض ہونے کے بجائے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تم نے سچ بولا اور آگے بھی تم  دونوں کبھی جھوٹ نہیں بولو گے۔

عروہ احمد