زید اداس ہو گیا

   عائشہ بی

 زید بہت پیارا بچہ ہے۔اسکول سےآتےہی خاموشی کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھ گیا  ۔ امی نے زارا کو آوازدی اور کہنے لگیں کہ آج زید کو کیا ہوا ہے؟

سلام بھی نہیں کیا اورمنہ لٹکا کربیٹھا ہوا ہے ۔ زارا نے آواز دی " بھائی جان آپ کو امی آواز دے رہی ہیں ۔ "

زید آج آپ کوکیا ہوگیا ہے؟ تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے نا ؟جی امی جان میں بلکل ٹھیک ہوں ۔اچھا پھر ادھر میرے پاس آکر بیٹھو اور بتاؤ کہ کیا ہوا ہے؟ 

  امی جان ایسی کوئی بات نہیں ہے،بس میں ویسے ہی اداس ہو گیا ہوں۔ کیوں؟ مجھے بھی تو پتا چلے!امی جان۔۔۔۔آج فلسطین کے بارے میں مس نے بتایا تھا اور میں نے ٹی وی میں بھی دیکھ لیا تھا۔ مجھے تو بہت رونا آرہا تھا۔ امی جان  ! میں ان بچیوں کے لئے فنڈز جمع کروں گا، بچیوں کے حق میں ریلی بھی ہے  ۔ آپ مجھے جانے دیں گے نا۔۔۔۔؟ 

زید یہ تو بہت اچھی بات ہے  ۔ زارا کو بھی ضرور لے جانا۔۔۔۔۔ امی جان میں سعد کو بھی ضرورلے جاؤں گا 

زید اب تو تم خوش ہونا ؟ اپنا موڑ ٹھیک کر لو اور منہ ہاتھ دھو کر کھانا کھا لو۔۔۔اچھا ٹھیک ہےپیاری پیاری امی جان۔۔۔۔۔۔ 

 زید نے اپنی امی جان کی مدد سے ایک خوبصورت ڈبہ تیار کیا اور اس میں لکھا ہوا تھا کہ " غزہ کے بچوں کیلئے دل کھول کر امداد دیجئے"۔ سب سے پہلے اپنے گھر سے شروع کیا ۔امی  ، ابو ، دادا دادی،  چاچو،چاچی ، تایا تائی سب سے ڈلوا دیا گیا۔ گھرمیں آنے والوں سے بھی لیا ۔ سارے بچے خوش خوش پڑوسیوں سے بھی فنڈز حصول کر لیا گیا ۔ زید کوسارے لوگ شاباشی دی ۔ 

زید نے سب دوستوں کو بھی ریلی کی دعوت دی  ۔ زید اپنی امی کی مدد سے دوستوں کے ساتھ ملکر پوسٹرز بھی تیار کیا گیا اور  نعرہ تکبیر بلند کیا۔ 

فلسطین کا جھنڈا بھی اٹھا لیا گیا  ۔ زید کے ساتھ بہن بھائی کے علاوہ دوستوں نے بھی نعرہ لگاتے ہوئے اسکول کی طرف روانہ ہوئے  ۔ تمام بچوں نے فلسطینی لباس پہن کر یکجہتی کیلئےجھنڈا لئیے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے روانہ ہوئے۔۔۔۔ ماشاءاللہ ننھے مجاہدین کے منظر نظر آرہے تھے  ۔ 

سبحان اللہ۔۔۔۔۔ ہزاروں کے تعداد میں بچیوں کا نعروں سے فضائیں گونج اٹھا۔۔۔۔" نعرہ تکبیر اللہ اکبر "۔

فلسطین مسلمانوں کا ہے۔ انبیاء کی سرزمین ہے۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ وہ ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔۔۔یہودیوں کا قبضہ نامنظور نامنظور۔ امت مسلمہ ابھی زندہ ہیں ۔اللہ رب العالمین مسلمانوں کےساتھ ہے الحمدللہ۔۔۔۔۔۔ مسلمانوں جاگو جاگومسلمانوں۔۔۔۔ "مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔" 

" اٹھو مسلمانوں شہیدوں کا لہو آواز دے رہا ہے ۔"

  امی جان۔۔۔۔!  غزہ کو تو قبرستان بنا دیا گیا ہے۔ اف ۔۔۔۔خدارا۔۔۔۔ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آرہے ہیں۔ امی جان بے حساب زخمیوں کی چیخیں اور پکار ۔۔۔۔ یہودیوں نے بم دھماکوں سے مسلمانوں کو قتل گاہ بنا دیا ہیں۔۔۔۔ امی جان  ! یہ لوگوں کو رحم نہیں آتا۔۔۔؟

انسانوں پر جانوروں کی طرح ٹوٹ پڑتے ہیں۔۔۔۔ ؟ یہ لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے کیا۔۔۔ ؟ 

میرے پیارے بیٹے۔۔۔۔!  تم پریشان نہیں ہونا۔۔۔۔ اللہ رب العالمین مسلمانوں کے ساتھ ہے ۔۔۔۔ ہم سب نماز اور قرآن سے مددگار بن سکتے ہے۔۔۔۔ اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کو حدایت عطا فرمائے آمین۔ ایک امت مسلمہ بن کر مظلوموں کی مددگار بن نے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔