نبی کریم صہ اورحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں

عائشہ بی 

میرے پیارے پیارے ننےمنے بچوں  ! اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاۃ۔۔۔۔۔ آج ہم اپنے پیارے نبی کریم صہ اورحضرت ابوبکرصدیق

رضی اللہ عنہ کے بارے میں جاننے کی کوشش کریحں گے۔۔۔۔انشاءاللہ۔۔۔۔۔ !

واہ واہ آج تو سارے بچےخاموشی بیٹھےہوئے ہیں! آج آپ لوگوں کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

پیارے بچوں !جب ہمارے پیارے نبی کریم صہ دین اسلام کی دعوت لےکر لوگوں تک پہنچےاورآپ صہ نے فرمایا: " لوگو! اللہ ایک ہے اور نبی صہ اللہ کے رسول صہ ہیں ۔" لیکن مکے کے مشرکین نے ماننے سے انکار کردیا  ۔ حالانکہ مکے کے لوگ آپ صہ کوجہالت میں بھی "صادق اور امین " کہا کرتے تھے پر کلمہ پڑھنے اور اسلام میں داخل ہونے کو بلکل بھی تیار نہیں ہوتے تھے  ۔ 

آپ صہ کے دعوت پر سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق( رضی ) ایمان لائے۔ آپ ( صہ) کو کفارمکہ نے طرح طرح کےتکالیف پہنچا نے کی کوشش کی ۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اسلام سے قبل بھی بڑے تاجروں میں شمار ہوتا تھا اوراسلام سے  قبل ہی غیر اخلاقی اعمال سے دور تھے۔ حضرت عمر( رضی) فرماتے ہیں کہ " ابوبکر رضی آپ صہ کو سب سے زیادہ محبوب تھے اورہم میں سے سب سے زیادہ بہترسردارتھے۔۔۔۔ 

آنس بن مالک رضی سے روایت ہے کہ جب کفارمشرکین نے آپ صہ کو مارا پیٹا اورتکلیف سےآپ صہ پرغشی طاری  ہوگئی تھی تو حضرت ابو بکر کھڑے ہو کر بلند آوازمیں کہنے لگے " تم لوگ تباہ و برباد ہو جاؤ کیونکہ تم اس شخص کو اس لئے قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ رب العالمین ہے ۔" کفار مشرکین پوچھنے لگے کہ یہ شخص کون ہے  ؟ لوگوں نے کہا یہ ابو قحافہ کے بیٹا ابوبکر (رضی) ہے ۔ 

 میرے پیارے بچوں !کفار مکہ آپ صہ کو مارنے کیلئےدھمکیاں اورہرطرح کی کوشش کی۔ اللہ رب العالمین کے حکم کے مطابق مدینے کی طرف ہجرت کی۔  آپ صہ حضرت ابوبکر صدیق رضی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں مدینے کی طرف چل پڑے۔مشرکین مکہ ہر طرف تلاش کرنے کے لئے نکلے۔ پر یہ دونوں نےبھاگتے ہوئے ایک غار میں پناہ لی۔ 

حضرت ابو بکر صدیق رضی آپ صہ کی حفاظت کرتے رہا۔جیسے غار کے اندر داخل ہوا تو اللہ رب العالمین کے حکم سے مکڑیوں نے غار کےمنہ میں جالا بنا دیا۔ کچھ کبوتروں نے بھی کھونسلا بنا دیا گیا۔ جب دشمن وہاں تک پہنچا اورغار کی طرف دیکھا تو جال بچھا ہوا دیکھ کر واپس پلٹ کرچل پڑا۔ 

آپ صہ نے فرمایا کہ " اللہ معانا  " اللہ تعالٰی ہمارےساتھ ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی غار کےتمام سوراخ اپنے لباس کو پھاڑ پھاڑ کر بند کر دیے گئے۔ پر ایک سوراخ کیلئے کپڑے نہیں بچھا تو ابوبکر صدیق رضی نے اپنے پاوں کے انکھوٹے سے بند کردئیے تاکہ آپ صہ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔۔۔۔ پھر آپ صہ کی حفاظت کے لئے اپنی گود میں سررکھا دیا۔   سبحان اللہ۔۔۔۔ 

 

اسی دوران حضرت ابوبکر صدیق رضی کے پاؤں میں سانپ نےڈس لیا ۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی کی آنکھوں سےآنسو رواں دواں تھے اورخاموش رہے پرآنسوؤں کے قطرے آپ صہ کے رخسار میں ٹپکنےلگے۔ یہ دیکھ کرآپ صہ نےفوری اپنےمنہ سےلعاب نکال کرزخموں پرلگا دیا۔

  پیارے بچو! اس غار کا نام ہے  " غار ثور " ۔ ہمیشہ یاد بھی رکھنا۔۔۔۔ بھول نہ جانا ۔

اجالا ہونے سے پہلے ہی اس غار سےمدینےکی طرف روانہ ہوگیا ۔ مدینے پہنچنے کے بعد بہترین طریقے سے ایک اسلامی فلاحی ریاست قائم کی گئی۔۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔۔۔ پیارے بچو!پاکستان میں بھی اسلامی ریاست بنا نے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔  ہم سب مل کر ضرور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انشاءاللہ ۔۔