ف ل س ط ی ن

ثمرین عالم

عائزہ  کے سکول میں مڈ ٹرم چل رہے تھے،اس نےصبح ناشتہ نہیں کیا تھا۔ جب وہ سکول سے آئے تو اسے بہت بھوک لگ رہی تھی ۔

ڈائریکٹ اپنے امی کے پاس باورچی خانہ گئیں۔

امی : دوپہر کے کھانے کی تیاری کر رہی تھی عائزہ :امی کھانے میں کیا بنا ہے۔

 امی: بیٹا اج عبدان کے فرمائش پہ میں نے الو گوشت پکایا ہے۔

عائزہ :  او ہو  امی مجھے تو بالکل بھی نہیں پسند آلو گوشت۔ میں اپنے لیے میکڈونلڈ سے ہیپی میل ارڈرکر رہی ہوں۔

عائزہ کے ساتھ اس کا بڑا بھائی عبدان بھی تھا ۔

عبدان :امی امی میک ڈونلڈ تو اسرائیلی پروڈکٹ ہے نا

عائزہ: تو کیا ہوا اسرائیل کا پروڈکٹ ہے تو ہم استعمال نہیں کر سکتے کیا؟

 عبدان :آپ کو نہیں پتہ کہ آج کل اسرائیل فلسطینکے لوگوں  پر کتنا ظلم کر رہا ہے؟

 عائزہ:امی فلسطین سے ہمارا کیا تعلق ہے یہ ہر کوئی فلسطین اور مسجد اقصی کی بات کیوں کر رہا ہے؟

امی : فلسطین ایک اسلامی ملک ہیں القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے فلسطین سے ہمارا تعلق ہماری انبیاء کا مسکن ہے، یہاں  قبل اول ہے اس کے بارے میں قران میں اللہ نے فرمایا ہے کہ "اس زمین کو ہم نے برکت دی" ۔

عائزہ قبل اول کا کیا مطلب ہے؟ 

  مسجد اقصی کا مسلمانوں کے ساتھ کیا تعلق ہے ؟

امی: بیت المقدس مسلمانوں کا قبل اول ہےہجرت کے بعد 16 ماہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس مسجد اقصی کی جانب رخ کر کے نماز ادا کرتے تھے پھر تحویل قبل کے حکم آنے کے بعد مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہو گیا۔ مسلمانوں کے نزدیک مسجد حرم اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام مسجد اقصی ہیں مقامی مسلمان' مسجد  اقصی" یا "حرم قدسی شریف" کہتے ہیں.

 یہ مشرقی یروشلم میں واقعہ ہے جس پراسرائیل کا قبضہ ہے۔یہ یرو شلم کی سب سےبڑی مسجد ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کے دوران مسجد الحرام سے یہاں پہنچے تھے اور بیت المقدس میں تمام انبیاء کی نماز کی امامت کرنے کے بعد براق کے ذریعے سات اسمانوں کے سفر پر روانہ ہوئے تھے قران مجید کی (سورہ الاسراء ) میں اللہ تعالی نے اس مسجد کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے" پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو آدھی رات میں مسجد حرم سے مسجد اقصی لے گئی ،جس کے آس پاس ہم نے برکت رکھی ہے  اس لیے ہم نے اسے اپنے قدرت کے بعد ہم نے دکھائے خیر اللہ تعالی ہی خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے سورہ (الاسراء) احادیث کے مطابق دنیا میں صرف تین منزلوں کی جانب سفر کرنا باعث برکت ہے جس میں مسجد حرم مسجد نبوی اور مسجد اقصی شامل ہیں  آخر زمین پر بنائی گئی،  دوسرے مسجد ہے جہاں ایک نماز کا ثواب ڈھائی سو نماز بعض روایتوں  میں  ثواب  25 ہزار نمازوں  کا ملتا ہے۔

عائزہ: اسرائیل  مسجد اقصی پہ  قبضہ کیوں  کرنا چاہتا ہے؟

امی:اسرائیل کا ایمان ہے کہ مسجد اقصیٰ ہیکل سلیمانی کوتوڑ کر بنائی گئ ہے تاریخ میں کیسے بھی کرکے وہ یہ بات ثابت نہیں کرسکتے ہیں اس لئے وہ مسجد اقصی کو توڑ کر ہیکل سلیمانی بنانا چاہتے ہیں اور تابوت سکینہ کو بھی حاصل کرنا ہےوہ ہمیں انٹرنیٹ پر مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی صحیح نہیں دیکھاتے ہیں وہ گنبد سخرا دیکھاتے ہیں جبکہ مسجد اقصیٰ سیاہ رنگ کی ہے۔

عائزہ : ہم اسرائیلی پروڈکٹس سے اجتناب کریں گے تو ان کو کیا نقصان ہوگا؟

عبدان: ہم یہودیوں (امریکہ) اور (اسرائیل) کہ مصنوعات استعمال کریں گےتو اس ملک کو فائدہ ہوگا اور ترقی کرنے لگے گا وہ ملک ہتھیار بھی زیادہ بنائے گا اگر ہم مسلمان ملکوں کی چیزیں استعمال کریں گی تو انہیں زیادہ فائدہ ہوگا اور اگر ہم اسرائیلی پروڈکٹس سے اجتناب کریں گے تو انہیں نقصان ہوگا ۔اسی طرح جو مسلمان ملک ترقی کرے گا اور یہودیوں کی ناکامی ہوگی۔