
عائشہ بی
پیارے پیارے بچوں
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ کو ایک خطرناک شیر بادشاہ کی کہانی سناؤں گی۔ہاں سارے بچےتیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہاں پیارے بچو! ذرا خاموشی کےساتھ غورسےسنیےگا ۔
ایک بہت بڑا ہرے بھرے جنگل میں ہرقسم کے جانورمل جل کررہتےتھے۔اس جنگل کا بادشاہ ایک خوفناک شیر تھا ۔ بادشاہ کےحکم کے بغیر کوئی کام کرنا ناممکن تھا۔ سارے جانورڈر ڈر کر زندگی گزارنے پر مجبور تھے ۔
ایک دن شیر بادشاہ نےحکم دیا کہ تمام جانورشیر بادشاہ کےاردگرد جمع ہو جائیں!اطلاع ملتےہی تمام جانور شیربادشاہ کےحکم کےمطابق پہنچ گئے ۔جانوروں کو دیکھ کر بادشاہ کا منہ میں پانی بھرآیا اورایک اعلان کیا۔"اس جنگل کےمالک میں ہوں " ! ہےنا ۔۔۔۔۔ ؟سارے جانوروں نےسر نیچے کیا اورکہا :جی ہاں حضور۔
اب ظالم بادشاہ نےکہا کہ آپ سب کو میری مرضی کے مطابق چلنا ہوگا۔۔۔۔!جانوروں نے کہا کہ ہمیں منظور ہے.شیر بادشاہ نے حکم دیا کہ مجھے روزانہ ایک ایک جانوراپنا بچہ لا کر دے گا !میں جس جانورکا نام لوں وہ اپنا بچہ لا کرمیرے حوالے کردے ! ہاں اگر اس کے خلاف کوئی سازش کی تو میں اس جانور کے خاندان کو ہڑپ کر جاؤں گا۔
یہ اعلان سنتےہی تمام جانور کانپنےاور رونے لگے۔واہ یہ کیا بات ہوئی ؟ہم اپنے جگر کےٹکڑے کواس ظالم شیر کےحوالے نہیں کر سکتے۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے۔۔۔۔ سب رو رو کر اللہ تعالٰیٰ سے دعا کرنے لگے۔ سجدے میں گرپڑے " اے اللہ رب العالمین ہماری مدد فرما ۔"
اب ظالم بادشاہ سےسب کو نفرت ہوگئی۔ سارے جانور مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سب مل کر ایک کانٹےدارجانور تلاش کر کےظالم بادشاہ کوکھلائیں گے۔۔۔۔ سارے جانوروں نےیہ فیصلہ قبول کرلیا۔
شیر بادشاہ روزانہ روزانہ کسی نہ کسی جانورکا نام پکارتا ۔آج تو شیربادشاہ نے آوازلگائی کہ "بندر حاضر ہو۔" چالاک بندر نے کہا " دیکھو آج تو میں ظالم شیر کو سبق سکھا کرہی آوں گا انشاءاللہ! سب لوگوں سےگزارش یہ ہےکہ مجھے ضرور دعاؤں میں یاد رکھنا۔ اب بندر بھائی نے ایک کانٹے دار جانور کو تلاش کیا اور ڈرتے ڈرتے ظالم بادشاہ کے سامنے حاضر ہو گیا۔ شیر بادشاہ انتظار میں تھا۔
بادشاہ سلامت میں حاضر ہوں !بندر تم اپنا بچہ لے کرآگئے ؟میں تو آپ کیلئے بہت ہی خوبصورت شانداراورمزے دار صحت مند بچہ لے کرحاضر ہوا ہوں۔ آج تو آپ بہت خوش ہوں گے ۔اچھا جلدی لاؤ آج مجھے بہت بھوک لگی ہے۔ بادشاہ نے خوشی سےجلدی جلدی ہڑپ کرنےکی کوشش کی مگر یہ کیا۔۔۔۔۔ ؟اس کے گلےمیں کانٹےچبنے لگے اور ظالم شیر زور زور سے دھاڑنے لگا۔۔۔۔۔۔
جنگل کےسارے جانور شیر کے پاس پہنچ گئے ،پر کوئی مدد کرنے کو تیارنہ تھا ۔ آخرکار ایک بغلہ آگےبڑھا اور کہنے لگا " ہائے ہائے شیر بادشاہ یہ کیا ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔؟ میں آپ کے گلےسے یہ کانٹا نکال سکتا ہوں ۔" ہاں پر آئندہ ہمارے بچوں کو نہیں کھانا۔۔۔۔! پہلے وعدہ کرو۔۔ اچھا میرے بھائی میں توبہ کرتا ہوں کہ آئندہ میں یہ کام نہیں کروں گا ۔بغلے نے شیر کےحلق سے کانٹا نکال دیا۔ پھر شیر نے تمام جانوروں سے معافی مانگی۔۔
بھائیوں میں اب کوئی غلط کام نہیں کروں گا ۔۔۔۔ یوں تمام جانور ہنسی خوشی زندگی گزارنے میں کامیاب ہوگئے۔۔۔۔۔۔
پیارے بچوں ! آپ لوگ بھی کوئی غلط کام نہیں کرنا۔۔۔۔۔ شاباش














