زمین ایک عظیم نعمت


اللہ تعا لیٰ نے ہمیں بے شمارنعمتیں دیں ہیں۔یہ زمین بھی، جس پر ہم رہتے اور بستے ہیں،ایک عظیم نعمت ہے۔اس پر بلند پہاڑ ہیں۔خوب صورت وادیاں ہیں۔ پہاڑوں پر قدرتی برف جمی ہوئی ہے۔یہ برف پگھلتی ہے تو بڑے بڑے دریاں بہتے ہیں۔

دریاں سے نہرے نکالتے ہیں۔کہیں ہرے کھیت ہیں۔ کہیں پھولوں اور پھولوں کے باغات ہیں۔کہیں سر سبز میدان ہیں تو کہیں ریگستان۔کسی جگہ بڑی بڑی جھلیں ہیں تو کہیں گہرے سمندر۔
اسی زمین پر ہمارے رہنے کے لیے مکان ہیں۔پڑھنے کے لیے اسکول ہیں۔کھیلنے کے لیے میدان ہیں۔چیزوں کے لیے دکانیں ہیں، بازار ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ اللہ پاک کی ان نعمتوں سے پورا فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہیں خراب نہ ہونے دیں، صاف ستھرارکھیں۔جنگلوں کے درخت نہ کاٹیں۔گھروں،گلیوں، میدانوں، کو صاف ستھرا رکھیں۔کُوڑاکرکٹ کو ڑے دان میں پھینکیں،اِھر اُدھر نہ ڈالیں۔ گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں نہ جمع ہونے دیں،شہروں اور کارخانوں کا خراب پانی کھیتوں اور دریا ؤں میں نہ جانے دیں تا کہ ان کا صاف پانی کھانے پینے میں استعمال ہو سکے۔یہی صاف پانی کھیتوں میں لے جائیں، تا کہ صاف سُتھری سبزیاں اور اناج اُگا ساکیں۔ اس طرح ہماری صحت بھی اچھی رہے۔زمین جیسی عظیم نعمت کو صاف ستھرا رکھنے پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔