ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ


ٓآج اتوار کا دن تھا۔ اس کے باوجود ہم اسکول جانے کی تیاری کر رہے تھے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ آج ہمارے اسکول

کے میدان میں ٹی ٹو ینٹی انٹر اسکول ٹور نا منٹ کا فائنل میچ تھا۔میدان کو رنگ برنگے جھنڈوں سے سجایا گیا۔

گرمی کی وجہ سے میچ صبح سات بجے شروع کر نے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔تمام طلبہ وقت پر اسکول پہنچ گئے۔ہمارے

اسکول کی ٹیم کوگرین الیون اور دوسرے کو بلوالیون کا نام دیا گیا۔دونوں ٹیمیں میدان میں آچکی تھیں۔ٹیموں کا تعارف ہمارے ہیڈ ماسٹر محترم ناظم علی سے کرایا گیا۔
گرین الیون اور بلو الیون کے کپتانوں کے درمیان ٹاس ہوا۔گرین الیون نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹی تو ینٹی کے میچ میں ہر ٹیم کو بیس بیس اووربیٹنگ دی جاتی ہے۔میچ کے ابتداء میں سب نے تالیاں بجا کر حوصلہ افضائی کی۔گرین الیون کی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔اُن کے تین کھلاڑی،چار اوور میں پندرہ رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد ٹیم کے کپتان بیٹنگ کر نے آئے۔دھواں دارنیٹنگ کی اور خوب چھکے چوکے لگائے۔وہ پچاس رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔باقی کھلاڑیوں نے بھی اچھی بیٹنگ کی اوربیس اوور مکمل ہونے پر تین سو تیس رن بنا کر بیٹنگ مکمل کی۔
پندرہ منٹ کا وقفہ ہوا۔پھر بلو الیون نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا۔آٹھ اوورز میں پچاس رن بنائے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔گرین الیون کی طرف سے وقار نے بولنگ کی۔لگا تار تین کھلاڑی آوٹ کیے سب لوگ خوشی سے تالیاں بجا نے لگے۔بلوالیون کے کھلاڑی مشکل کا شکار ہوے اور یوں پوری ٹیم نے ایک سوساتھ رن بنا کرہار گئے۔ہمارے ااسکول کی گرین الیون ٹیم جیت کر ٹرافی کی حق دار بنی۔