
اسلا م آباد(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحی پر 6 سے 9 جون تک چھٹیوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عیدالاضحی کی تعطیلات چھ جون بروز جمعہ سے نوجون بروز پیر تک ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند تیس مئی کو نظر Èیا تھا، یکم ذوالحجہ انتیسمئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحی سات بروز ہفتہ ہوگی۔














