
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) معروف تاجر رہنما عبداللہ شکیل نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ارمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزازدینےکےفیصلےکاخیر مقدم کرتے ہیں،آرمی
چیف نے آپریشن بنیان المرصوص کر کےانڈیا کا غرورخاک میں ملا دیا ۔انڈیا اوراس کے حواری بلوچستان میں حالات خراب کر رہے ہیں ،
انہوں نے کہا کہ خضدار میں معصوم بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے ،بچیوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،پوری پاکستانی قوم ارمی چیف اور پاک افواج کے ساتھ ہے ۔ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔انڈیا اور اسرائیل جھوٹا پروپگنڈا کرتے ہیں ۔
عبد اللہ شکیل نے کہا کہ تاجر برادری دشمن ملک کے عزائم کامیاب ہونےنہیں دے گی ۔پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ پاکستان فضائیہ نے پوری دنیا میں انڈیا کو بے نقاب کردیا۔ تاجر برادری کا بچہ بچہ وطن کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔





































