
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ٹی کے کوچنگ ایسوسی ایشن نے سندھ تائیکوانڈو کی زیر نگرانی سرٹیفائیڈ کوچنگ کورس اور سیمینار کا انعقاد کیا
گیاجس میں سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں سے 75 سےزائد شرکاء شامل ہوئے۔
سیمینار کامقصد سندھ بھر میں تائیکوانڈو پریکٹیشنرزکےدرمیان کوچنگ کی مہارتوں کو بڑھانا اور جدید تکنیک کو فروغ دینا تھا۔مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس سندھ جلال الدین مہرنے کہا کہ یہ سیمینار بلاشبہ کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،صوبے میں کھیلوں کی تعلیم کو فروغ دینا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیمینارنے نہ صرف کوچنگ کی مہارتوں کوبڑھایا بلکہ مختلف لوگوں کےدرمیان ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔سیمینار میں سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت،سیکریٹری اسکاؤٹ سید اختر میر،صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی، اسماعیل، ہاجرہ نواب و دیگر نے شرکت کی ۔
سیمینار میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ہیڈ کوچ سندھ تائیکوانڈو مسٹراشفاق احمد، ہیڈ کوچ ٹی کے فصیح الدین اور ہیڈ ریفری سندھ تائیکوانڈو مسٹر خرم رشید خان ثاقب اکرام، سیکریٹری ٹی کے نور احمد وائس چیئرمین ٹی کے جاوید خالد اسکول چئیرمن و دیگر بھی موجود تھے۔ محمّد فراز عثمان صدر تائیکوانڈو کراچی نے کہا کراچی اور سندھ کی ترقی کے لیے اس طرح کے سیمینارز اور کورسز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔














