
کراچی(نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کسٹم
نے جیت لیا.فائنل میں کسٹم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔کسٹم کی جانب سے شاہ زیب,عاصم خان,عبدالوہاب اور سعد علی نے گول کیے۔۔۔فائنل کے مہمان خصوصی چیف کلیکٹر کسٹم اپریزمینٹ محمد محسن رفیق اور اولمپیٸنز نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر کلیکٹر کسٹم انفورسمینٹ باسط مقصود عباسی ,ڈپٹی کلیکٹرکسٹم ایٸرپورٹ حماد احمد کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اولمپیٸن حنیف خان بھی موجود تھے۔۔رنر اپ ٹیم ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ایک لاکھ روپے اور ان کے کپتان ارباز خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے پر موٹر سائیکل انعام میں دی گئی ۔
کسٹم کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔کلیکٹرکسٹم انفورسمینٹ باسط مقصود عباسی نے ہاکی اولمپیٸنز اور آرگنائزرزکوشیلڈز بھی پیش کی ۔۔۔




































