کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کسٹم انفورسمینٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ 2024 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔۔ہاکی
چیلنج کپ کے چوتھے روز دو میچز کھیلے گی ۔۔۔پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ساوتھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ساوتھ کو یکطرفہ میچ میں ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے دی ۔۔۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ائرپورٹ حماد احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈائریکٹر اسپورٹس کسٹم نعیم احمد اور سیکریٹری کسٹم پریوینٹو سروس کلب اور اسپورٹس کمپلیکس دانش کلیم نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم ائرپورٹ حماد احمد نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ایٸرپورٹ حماد احمد نے مین آف دی میچ وارث نصیر کو انعام پیش کیا،چوتھےروزکےدوسرےمیچ میں ڈسٹرکٹ ملیراور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اولمپیٸن حنیف خان اور ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ائرپورٹ حماد احمد کے ہمراہ میچ دیکھا دوسرے میچ ڈسٹرکٹ ملیرنے ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹ لی۔
ڈپٹی کلیکٹر کسٹم ائرپورٹ حماد احمد کا کہنا تھا کسٹم اس طرح کے مزید اسپورٹنگ ایونٹ کروانے کےلیےپرعزم ہے ۔کلکٹر کسٹم انفورسمینٹ باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر ہم گولڈ کپ کے انعقاد کی بھی تیاریاں کریں گے۔