
کراچی (نمائندہ رنگ نو)چھٹی ایشین اوپن کیوروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقد ہوئی۔۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم جس
میں بارہ کھلاڑی شامل تھے۔
پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے پہلی،قازقستان نے دوسری ملائیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔پاکستان تائیکوانڈو کے صدر لفٹننٹ کرنل ر وسیم احمد،سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش ،سندھ تائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی، نائب صدر وقاص شیخ نے قومی تائیکوانڈو ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔۔
پاکستان کے شاہ زیب ںے گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا پرچم اونچا کیا ۔ایونٹ میں بہترین ٹیم کا ایوارڈ پاکستان نے حاصل کیا جبکہ بہترین ایتھلیٹ شاہ زیب قرار پائے اور بہترین کوچ کا ایوارڈ یوسف کرمی نے حاصل کیا ۔ پاکستان تائیکوانڈو ٹیم میں شاہ زیب (-54 کلوگرام) کیٹگری میں گولڈ، ہارون اٹھاون کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ابوبکر نےاٹھاون کلو گرام کی کیٹگری میں چاندی، اختشام الحق نے ستاسی کلو گرام کیٹگری میں چاندی، حمزہ عمر آرمی نے بھیستاسی کلو گرام کیٹگری میں چاندی کا میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کے مظہر نے اسی کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔۔
نعمان خان نے تریسٹھ کلو کرام کیٹگری کے ،سعود تریسٹھ کے جی کیٹگری کے ،محمد ارباز خان اڑسٹھ کلو گرام کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے۔خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی منیشا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملیحہ علی نے جی کیٹگری میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ جبکہ نور رحمان کوارٹر فائنل میں ہارگئیں۔۔۔





































