
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) نیو پاک اسپورٹس کےتحت نیو پاک انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دیوان یونیورسٹی نےجیت لیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں
یونیورسٹی کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، پریسٹن یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ،ایمان یونیورسٹی شامل تھیں۔
تقریب تقسیم انعامات سےخطاب کرتےہوئے نیو پاک اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے صدر حفیظ خان نے کہا کہ تمام یونیورسٹیزکی ٹیموں نےاچھا کھیل پیش کیا۔ نوجوان ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔شہر میں جرائم کےخاتمے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔نوجوان طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں۔ کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے
حفیظ خان نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی۔کراچی میں کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، فٹسال کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھیل کے ذریعے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔ کراٹے چیمپین شپ بھی منعقد کریں گے۔۔ قومی کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جائے گا ۔۔




































