مجھے چھپا لو

نزہت ریاض

مہرواومہرو ۔۔۔۔ چاچی کی کرخت أوازاپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے برتن دھوتی مہروکے کانوں میں گونجی اور چائے کا کپ اس کے ہاتھ سےپھسل

کرزمین بوس ہو گیا ۔ارے یہ کیا توڑ ڈالا کم بخت منحوس چاچی باورچی خانے کے دروازے پرنمودار ہوئی اورکپ ٹوٹا ہوا دیکھ کر نہ أؤ دیکھا نہ تاؤمہرو کے پھول جیسےگالوں پر طمانجہ رسید کیا اوربالوں سے پکڑ کربولی منحوس تیرے ہاتھوں میں جان نہیں ہے۔سیٹ کا کپ توڑ ڈالا۔ مہروکیا جواب دیتی چاچی کےبڑے اور مضبوط ہاتھ کا تھپڑ کھانے کے بعد اپنی سسکیاں روکنے کی کوشش کر رہی تھی ورنہ اور پٹتی۔
مہرو دس سال کی معصوم بچی تھی اس کےامی ابو اسے بہت پیار سے پال رہے تھے۔وہ بہت اچھے اسکول میں پڑھنے جاتی تھی اور ذہین بھی بہت تھی۔زندگی بہت أرام اور سکون سے گزررہی تھی اور پھرمہرو کی زندگی میں وہ دن أیا جو اس کے والدین کو اس سے چھین کر لے گیا۔
یہ مہرو کی دسویں سالگرہ کا دن تھا اس کے امی ابو نے ایک مہینے پہلے سے ہی پلان بنایا ہوا تھا کہ مہرو کی سالگرہ پر اسے پلے لینڈ لے کر جائیں گے اور پھر اس کی پسند کا گفٹ لے کر دیں گے اور آخر میں اچھی سی جگہ پر مہرو کو کھانا کھلا کر گھر واپس آئیں گے ۔
پلان کے مطابق یہ لوگ گھر سے خوشی خوشی تیار ہو کر نکلے ابھی ان کی کار گھر سے تھوڑی دور ہی پہنچی تھی کہ دو بائیک سواروں نے ان کے آگے آکر ان کی کار رکوالی اور مہرو کے ابو کےسر پر ریوالور تان کر بولا کار سے اترومہرو کےابو بولے بھائی تم میرا فون بٹوا سب لے لو مگر میں اپنی بیوی اور بچی کو کار میں چھوڑ کرنہیں اتروں گا ۔اتنا سننا تھا کہ اس بے حس شخص نے مہرو کے ابو کے سر میں گولی دے ماری ۔
مہرو کی امی کی یہ دیکھ چیخ نکلی ان کے چیختے ہی ظالموں نے ان پر بھی گولی چلا دی اور پھر اپنی اسکوٹر تیزی سے دوڑاتے ہوئے گلیوں میں غائب ہوگئے۔ان کے جانے کے بعد آس پاس سے لوگوں نے ہمت کر کے مہرو کے امی ابو کو ایمبولنس میں ہسپتال پہنچایا مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی وہ دونوں ہی جانبرنہ ہوسکے ۔
مہرو کی تو دنیا اندھیر ہو چکی تھی اس کے چاچا تدفین کے بعد اسے اپنے گھرلےآئےچاچا کےدو جوان بیٹے تھے چاچی نے اسے دیکھ کر منہ بنا کر اپنے میاں سے بولی گھر کے حالات اتنے کوئی اچھے نہیں اس میں ایک اور کھانے والے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے چچا بولے ارے پاگل اس کا گھر دیکھا ہےکتنی مالیت کا ہےوہ اب ہماری ملکیت ہوگا اس کا کیا ہے پڑی رہے گی کسی کونے میں یہ سن کر چاچی چپ ہوگئی۔
اب مہرو سارا دن چاچی کے گھر کے کام کرتی اس کا اسکول بھی ختم کرا دیا گیا تھا ، جہاں تک ظالم چاچی سےہو سکتا تھا وہ مہرو پر ظلم کر رہی تھی، مکر اس یتیم بچی کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی تھیں۔ چاچی کا بڑا لڑکا مہرو کو بری نظروں سے گھورتا رہتا اور ایک دن توحدہو گئی اس نے مہرو سے دست درازی کی کوشش کی مہرو بدحواس ہو کرگھر سےباہردوڑی اور بیچاری دور تک بھاگتی چلی گئی ۔
سامنے سے ایک برقعہ پوش خاتون آرہی تھی مہرواس سے ٹکرا گئی۔ اس خاتون نے مہرو کو گرنے سے بچایا اور نرم انداز میں پوچھا کیا ہوا بیٹی ایسے کیوں بھاگ رہی ہو ۔
مہرو نے روتےاور چلاتےہوئے لہجے میں کہا جن ڈاکوؤں نے میرے امی ابو کو مارا تھا ان سے کہیں مجھے بھی گولی مار دی ہوتی ۔یہاں تو مجھےہر قدم پرمجھے لٹیروں کا سامنا ہے۔مجھے ان سے چپھا لو خاتون خاموشی سے اس کی بات سن رہی تھی کیونکہ یہ بات سچ ہے کہ اس کی کسی بھی أہ و بکا کا اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔