حج بیت اللہ

   سدرہ سحر

ماریہ بیٹا سکول کا ٹائم ہو گیا ہے اور تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی اور تمہارے بابا  ناشتے میں تمہارا ویٹ کر رہے ہیں آپی  ماما

بس دو منٹ ۔

ماریہ اپنے ماں باپ کی ایک اولاد تھی ،ارشد صاحب اور غزالہ بیگم کا کل اثاثہ  ماریہ کے بعد اور کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی ۔امیر ترین گھرانے میں پرورش پانے کے باوجود ماریہ ایک سلجھی ہوئی لڑکی تھی جو اسوقت میڑک میں تھی  ماریہ ناشتہ کر کے اپنے روم میں آئی اور ایک بوکس کھولا  اس میں ہمیشہ کی طرح ایک چیز رکھی  جو بچپن سے لے کر اب تک رکھتی آ رہی تھی، گھر کا ماحول بھی اچھا تھا ماں باپ دونوں ہی نماز کے پابند تھے ان کی دیکھا دیکھی ماریہ بھی اللہ کے محبوب ترین بندوں میں شامل تھی  معمول کے مطابق نماز پڑھنا قرآن کی تلاوت کرنا اسکی زندگی کا اہم  حصہ تھا  اس کی علاوہ اسلامک سنڑ سے بک خرید کر ان کا مطالعہ کرنا بھی اسکی زندگی کا اہم حصہ تھا،ایک دن غزالہ بیگم ماریہ کے کمرے کی تھی کہ اسکو ایک بوکس نظر آیا جو چھپا کے رکھا ہوا تھا  غزالہ بیگم نے حیرانی سے اس بوکس کو دیکھا ماریہ کا کوئی بھی کام ہم سے چھپا نہیں تھا تو یہ بوکس  ،غزالہ بیگم نے بوکس کھولا تو حیرت سے آنکھیں کھولی رہے گی  وہ خود بھی ماریہ سے پوچھ سکتی مگر غزالہ بیگم  ارشد صاحب کے انتظار میں تھی رات کو جب ارشد صاحب گھراے تو غزالہ بیگم نے بوکس دیکھایا جو ماریہ کے کمرے سےملا تھا۔

  ارشد صاحب نے بوکس کھول کے دیکھا تو آنکھیں حیرت سے کھلی رہ گئیں ،اتنے سارے پیسے ماریہ کے پاس کہا سے آ سکتے ہیں  جبکہ ہم تو اسکو صرف پوکٹ منی دیتے ہیں ارشد صاحب چہرے پر سکون جماے ماریہ کے روم میں گئے جو اسوقت سکول کا ٹیسٹ یاد کر رہی تھی ، ارشد صاحب  ماریہ کےروم میں آ کے بیڈ پہ بیٹھے گئے اور ہمیشہ کی طرح ماریہ کے سر پہ ہاتھ رکھا  اور پیار سے پوچھا یہ اتنے سارے پیسے تمہاری پاس کہا سے آۓ؟ ہم نے تو کبھی اتنے پیسے نہیں دیے تمہیں،  ماریہ میرا بیٹا جھوٹ نہیں بولنا

"بابا" وہ وقفہ دے کر بولی آپ جومجھے پاکٹ منی دیتےہیں تو اس پاکٹ منی  کے آدھے پیسے میں اس بوکس میں ڈال دیتی ہوں  ماریہ بیٹا کیا اسکی وجہ جان سکتا ہوں؟ 

جی بابا ضرور ۔بابا میری ایک دلی خواہش ہے جسے میں بچپن سےپوراکرنا چاہتی ہوں  بابا میں اللہ کا گھر دیکھنا چاہتی ہوں بابا میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنا چاہتی ہوں  بابا میں صفا مروا کی سعی کرنا چاہتی ہوں بابا میں مقام  ابراہیم پر دونفل نماز پڑھنا چاہتی ہوں   بابا میں یہ سارے پیسے حج عمرے کیلئے جمع کر رہی ہوں

بیٹی کی بات سن کر ارشد صاحب نے پیار سے ماریہ کے ماتھے پربوسہ دیا وھاں دروزے میں کھڑی غزالہ بیگم کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے کہ ان کی بیٹی اتنی نیک خواہش دل میں پالے ہوے ہیں

میڑک کے امتحان کے بعد ماریہ نے کالج میں ایڈمشن لیا اور اب وہ باقاعدہ پردے کا اہتمام بھی کرنے لگی دن گزرتے گئے۔ جمعہ کے دن ماریہ مسجد میں جمعہ کا خطبہ سن رہی تھی کہ خطبہ کے بعد مولوی صاحب  نے اعلان کیا کہ کسی علاقے میں زلزلے کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے، ان لوگوں کو ہماری امداد کی ضرورت ہے جمعہ کےبعد ماریہ گھر آئی اپنے روم سے باکس اٹھایا لا کر اپنے بابا سے کہا بابا آپ یہ مسجد میں دے آئیں ان لوگوں کو ہماری امداد کی ضرورت ہے ارشد صاحب بولے بیٹا یہ پیسے تو تمہاری خواہش کو پوری کرنے کیلئے ہیں

بابا مجھے امید نہیں بلکہ یقین ہے کہ ایک دن اللہ مجھے ضرور اپنے گھر میں بلائیں گئے  ارشد صاحب نے پیار سے ماریہ کے سر پر ہاتھ رکھا بوکس اٹھایا اور مسجد کی جانب چل دئیے۔

کچھ مہینوں بعد ارشد صاحب کے ایک دوست ارشد صاحب سےملنے گھرآئیں  بات بات میں انہوں نے آپنے بیٹے کا ذکر کیا جو سعودی عرب میں مقیم ہیں کہ آجکل ان رشتہ تلاش کر رہے ہیں

کچھ دنوں بعد ارشد صاحب کے دوست اور انکی بیوی ارشد صاحب کے گھراپنے بیٹےکا رشتہ لے کر آئیں 

ارشد صاحب کے لیے وہ لمحے خوشگوار تھے مگر ارشد صاحب نے کہاکہ ہم اپنی بیٹی سے صلاح کر کے بتائیں گے  ماریہ کو جب معلوم ہوا کہ اسکا رشتہ سعودی عرب کے ایک لڑکے ہوا ہے تو ماریہ کے لیے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا جلدی سے وضو کیا اور آپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوئی

ماریہ کی شادی ہوئی وہ اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم ہو گی ماریہ اللہ کی شکر گزار ہے کے وہ ہر سال حج بھی کرتی ہیں اور عمرہ بھی اللہ تعالی کسی کی بھی کوئی نیکی ضائع نہیں کرتے۔