وزیراعظم 17 دسمبر کو جنیوا، 18 کو ملائیشیا جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے

گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 دسمبر کو جنیوا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے 18 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دروان ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جبکہ اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی دعوت پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی غرض سے 18 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
کے ایل سمٹ پاکستان کو امت مسلہ کو درپیش چیلنجوں بالخصوص گورننس، ترقی، سیاحت اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل کا حل نکالنے اور اس حوالہ سے اپنا نکتہ پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ سمٹ میں پانچ مسلم ممالک پاکستان، انڈونیشیا، ترکی قطر اور میزبان ملائیشیا کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ سمٹ کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے تعاون میں تیزی لانا ہے۔