
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت106روز سے بدترین تشدد
اور لاک ڈاؤن سے بھی کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں کرسکا۔
پیر کو کشمیری خواتین کی عصمت دری سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے بیان کے رد عمل میں میں ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے۔ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کی، مودی سرکار اور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں ؎۔مودی جان لے کشمیری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو کی حفاظت پر مرمٹنا جانتے ہیں۔
مشال ملک نے کہا کہ دنیا بھارت کی کمینگی کی انتہا اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔














