
واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی،(ویب ڈیسک)اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے
اموات کی تعداد15 لاکھ 88 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد70745887 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1588911افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد19984766ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ60 لاکھ 39 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ نیویارک میںکورونا سے اب تک 34799، کیلیفورنیا میں 20522، فلوریڈا میں19590اور ٹیکساس میں23738 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد16039393 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6408836 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ9330865 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد97 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے29398 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید414 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9796992 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد363936 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 142222افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے53 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ79ہزار 8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد6783543 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے671965 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 179801ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 770 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران 53347 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 56940افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23لاکھ37 ہزارسے زیادہ ہے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد2106368 ہے۔ میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔














