
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) بزرگ سماجی رہنما ر حمت بھائی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ستارہ حیدری گرلز اینڈ بوائز اسکول سیکٹر
الیون ڈی کی عقبی گلی میں گزشتہ 12برس سے سیوریج کے پانی اورکچرے کا جمع ہونابلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔عوامی نمائندوں نے باربار دی گئی درخواستوں پر بھی کو ئی عملدرآمد نہیں کیا۔
۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔رحمت بھائی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں ۔گزشتہ بارہ سال سے اسکول کی عقبی گلی میں سیوریج کا پانی اور کچرا جمع ہے ،جس سے مچھر اورمکھیاں پیدا ہوتی ہیں اور لوگ امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔اسکول کی دیوار انتہائی خستہ حال ہے اورا س میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔
رحمت بھائی نے کہا کہ اسکول کی یہ دیوار کسی بھی وقت گرسکتی ہے ۔رحمت بھائی نے اس گلی چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،سابق رکن اسمبلی صلاح الدین بھی دورہ کرچکے ہیں مگر کسی نے کوئی کام نہیں کیا ۔
رحمت بھائی نے مطالبہ کیا کہ 12سال سے بند گلی کو فوری بحال کیا جائے اور صفائی کے اقدامات کیے جائیں ۔














