
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )الخدمت اسپتال ناظم آبادمیں نو مولود بچوں کے نوتعمیر انتہائی نگہداشت یو
نٹ(NICU (کا افتتاح کردیا گیا ۔
افتتاح ممتاز صنعت کاراورسابق چیئرمین فارماسیو ٹیکل ایسویسی ایشن ہارون قاسم نے کیا۔توسیع کے بعدانتہائی نگہداشت وارڈ (NICU ) میں بیک وقت 20بچوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی ۔
اس موقع پر ہارون قاسم نے کہا کہ الخدمت شہریوں کو صحت کی عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کررہی ہے جو مستحسن اقدام ہے ۔

قبل ازیں ہارون قاسم کی زیر صدارت الخدمت اسپتال میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وصدرالخدمت حافظ نعیم الرحمن نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ انجینئر صابراحمد،جمشید احمد ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیگنوسٹک کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی ۔دریں اثنا ہارون قاسم نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کادورہ کیا ۔
انہوں نے لیبارٹری ،بلڈ بینک ،ڈائیگنوسٹک ڈپارٹمنٹ ،فارمیسی اوردیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔بارون قاسم نے کہا کہ الخدمت پاکستان بھر میں صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔امید ہے کہ الخدمت اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے گی ۔





































