ٹنڈوآدم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

\

ٹنڈوآدم (رپورٹ:سلمان غوری) ٹنڈوآدم سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو شدید متاثر

کیا ہے.دی سٹی ہائر سیکنڈری اسکول ،آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور کریسینٹ رووز اسکاؤٹس کےروح رواں علمی اور سماجی شخصیت مرزا اشفاق بیگ کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے محمدی چوک پر ایک کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری اور ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم ڈاکٹر اشفاق میمن نے کیا.

اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صادق بلوچ، سابق ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اعجاز احمد جتوئی اور مسرور احسن غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ اپریل اور مئی میں شدید گرمی کی لہر ہے جون، جولائی سے اتنی سے محسوس ہوتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی رونما ہورہی ہیں اتنی شدید گرمی میں مرزا اشفاق بیگ کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیمپ کا انعقاد اچھا اقدام ہےجس پر ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔اس کیمپ سے شہری اور خصوصاً دیہی علاقوں سے آنیوالے افراد مستفید ہونگے۔عوام اس گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا بھرپور استعمال کریں اور بلاوجہ دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں