
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے
اعدادو شمار جاری کر دیے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی ہے۔
ملک بھر میں آلو 10.36 فیصد، انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز، چاول، دال ماش سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں،جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی۔ 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد مہنگی، ایک ہفتے میں گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔














