
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44فیصد کمی ہوئی ہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16میں کمی جبکہ 26کی قیمتوں میں استحکام رہاہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 16فیصد، پیاز میں 12فیصد اور انڈوں میں 5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چکن کی قیمت میں 1فیصد، چینی میں 3فیصد اور کیلے میں 5فیصد اضافہ ہوا،ماہرین کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی خوش آئند ہے لیکن عوام اب بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے منتظر ہیں۔





































