
اسلام آباد(ویب دیسک ،خبر ایجنسی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔ان میں پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کا ایک افسر شامل ہے۔ایف بی آر کے افسران کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے ممتاز علی کھوسو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی تعینات ہوئے ہیں ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے، گریڈ 20کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات ہوئے ہیں۔





































