
لاہور (وویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جبکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
وفاقی حکومت نے ماہ نومبر 2024ءمیں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹوں کی مڈفیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے، جس کا بجلی صارفین کو ریلیف ماہ جنوری 2025 کے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا۔





































