اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) وزیر داخلہ شیخ رشید

احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کھلی اجازت ہے جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، عمران خان تمام مسائل کامیابی سے حل کریں گے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ میں جدید بارڈر مینجمنٹ کاسسٹم لاو¿ں گا، غریبوں کو بھی پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔ عمران خان دور میں اللہ اور اس کے رسول کے علم کو برتری حاصل ہوگی۔13دسمبر کے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کھلی اجازت ہے کہ وہ جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں ہے، اصل طاقت میڈیا کی ہے ،عوام کو پیغام جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں بانٹا،یہ لوگ پچھلے دو ماہ سے مہم چلارہے ہیں ان کی امیدیں بر نہیں آئیں گی، آپ اسی مینار پاکستان سے سیاست میں نیچے جائیں گے۔یہ سمجھتے ہیں جلسے سے کچھ ہوگا مگر عمران خان کہیں نہیں جارہا، یہ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو بتائیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں، دراصل یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماو¿ن سے کہا کہ آپ اسلام آباد آئیں، ہم نے بھی پڑاو¿ کیا تھا لیکن اس وقت بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا، عمران خان تمام مسائل کامیابی اور بخوبی سے حل کرلیں گے، ملک میں جو کوشش کی جارہی ہے انشاءاللہ وہ ناکام ہوگی۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں بطور وزیرداخلہ کہتا ہوں کہ تمام مدارس کی آواز بنوں گا، ملک کو اندر سے خطرہ ہے ، انتشار کیلئے غیرملکی فنڈنگ کی جارہی ہے۔شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وزیر اعظم عمران خان کے لئے کامیابیاں اور خوشخبریاں ہیں، ملک سے لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوگا، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی۔