
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے
مرکزی فیصلہ سازکمیٹیوں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو (سی۔ای۔سی) اور سینٹرل ورکنگ کمیٹیوںکامشترکہ اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ۔
انہوں نے کہا مشترکہ اجلاس دوپہر دو بجے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا اجلاس میں ووٹ چور حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا آٹا چینی ووٹ چورحکومت سے عوام کی نجات کے فیصلہ کن مرحلے میں فیصلہ کن فیصلے ہوں گے۔13 دسمبر کو عوامی طاقت نہیں رکے گی، عمران آپ کو گھر جانا ہوگا۔




















