
کراچی( ویب ڈیسک )کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے ذمہ
دار واٹر ٹینکر ڈرا ئیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دونوں بھائی پرائیویٹ کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتے تھے اور حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے،
جاں بحق بھائیوں کی شناخت نسیم ولد عبدالغفار اور وسیم ولد عبدالغفار کے ناموں سے ہوئی جو ایریا36 جی برمی کالونی لانڈھی کے رہائشی تھے۔ پولیس نے ڈراہیور نبیل ولدنور شاہ دین کو موقع سے گرفتار کرکے واتر نینکر قبضے میں لے لیا ۔














