
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 97 راجہ اظہر نے اللہ والا ٹاؤن
کورنگی میں رابطہ آفس وارڈ نمبر 4 کا افتتاح کیا ۔
افتتاح کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں علاقہ مکینوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر وارڈ کے صدرمنظور شاہ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
علاقہ مکینوں نے سال ہا سال سے حل طب مسائل کے بارے میں بتایا اور درپش مسائل جن میں پانی ،سیوریج ،صحت وصفائی کے مسائل شامل تھے سےانہیں آگاہ کیا اور ان کے حل کی درخواست کی ۔

رکن سند ھ اسمبلی راجہ اظہر لوگوں کے مسائل توجہ سے سنے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شہریوں اور علاقہ مکینوں کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے ۔شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے اللہ والا ٹآن کے مکینوں کو مسائل حل کرنے کی ہرممکن یقین دہانی کروائی ۔




































