
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو( ویب ڈیسک )مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں2536711ہو
گئیں ،کیسز11کروڑ43لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 500669ہو گئیں ،کیسز2کروڑ91لاکھ 47ہزار سے بڑھ گئے۔
بھارت کو رونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں157000ہو گئیں ،کیسز1کروڑ10لاکھ سے بڑھ گئے ۔روس میں 85743افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد42لاکھ34ہزار تک پہنچ گئی ۔برازیل میں ہلاکتیں 254263ہو گئیں ،کیسز1کروڑ5لاکھ سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات122705ہو گئیں ،کیسز41لاکھ 70ہزار تک پہنچ گئے ۔
فرانس میں86332افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 37لاکھ 36ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میںاموات69142ہو گئیں ،کیسز31لاکھ88ہزار سے زائد ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں97507ہو گئیں ،کیسز29لاکھ7ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 99 لاکھ سے21 زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہے۔














