اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی 14روز کی رخصت پر چلے گئے۔ نوشین امجد کو چیئرپرسن ایف بی

آر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد سے اب تک کی طویل ترین رخصت پر چلے گئے ہیں۔

شبر زیدی 14روز کی چھٹی پر گئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی 6جنوری سے19جنوری تک رخصت پر رہیں گے ان کی جگہ نوشین امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔